اسلام آباد:عالمی سائبر نیٹ ورک کے 2 ملزم گرفتار، ڈیجیٹل شواہد برآمد

 اسلام آباد:عالمی سائبر نیٹ ورک کے 2 ملزم گرفتار، ڈیجیٹل شواہد برآمد

سنگاپور پولیس کا سائبر کرائم نیٹ ورک بے نقاب کرنے پر این سی سی آئی اے کو خراجِ تحسین

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) سنگاپور پولیس نے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک ’’ٹائیکون ٹو ایف اے ‘‘ کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔این سی سی آئی اے ، انٹرپول اور سنگاپور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں عالمی فشنگ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا، جو پاکستان، سنگاپور اور دیگر متعدد ممالک کو سائبر حملوں کے ذریعے نشانہ بنا رہا تھا۔حکام کے مطابق اسلام آباد سے بین الاقوامی سائبر نیٹ ورک کے دو اہم ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان مبینہ طور پر فشنگ سافٹ ویئر اور جدید سائبر ٹولز عالمی جرائم پیشہ گروہوں کو فراہم کرتے تھے ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ گروہ جعلی شناختوں اور خفیہ مواصلاتی نظام کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا، جبکہ بعض ملزمان سنگاپور پولیس افسران کا روپ دھار کر شہریوں کو دھوکا دیتے رہے ۔ ترجمان کے مطابق یہ کامیاب انٹیلی جنس آپریشن ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی شاہ کی قیادت میں مکمل کیا گیا، جبکہ ڈائریکٹر پنجاب محمد علی وسیم کی نگرانی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اہم ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...