پنجاب کے مختلف اضلاع میں 46 اے ڈی سیز کا تقرروتبادلہ

 پنجاب کے مختلف اضلاع میں 46 اے ڈی سیز کا تقرروتبادلہ

امبرین چودھری اے ڈی سی انفورسمنٹ شیخوپورہ،وقار عظیم ننکانہ صاحب تعینات محمد کلیم قصور، صولت حیات وٹو سیالکوٹ، خضر حیات نارووال میں ڈیوٹی کرینگے

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 46 افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق تمام تقرریوں اور تبادلوں پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق امبرین چودھری کو اے ڈی سی انفورسمنٹ شیخوپورہ، وقار عظیم کو ننکانہ صاحب، محمد کلیم کو قصور، ساریہ حیدر کو اوکاڑہ، صولت حیات وٹو کو سیالکوٹ، خضر حیات کو نارووال، عفت النسا کو منڈی بہاؤالدین، بلاول علی کو حافظ آباد، سارہ امجد کو جہلم، انعم بابر کو اٹک، مریم بخت آور کو چکوال، زینب جہانداد کو خوشاب، محمد عمر فاروق کو میانوالی، حسن نذیر کو بھکر، مجاہد عباس کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد اویس کو جھنگ، مدثر عارف کو خانیوال، محمد عثمان جلیس کو وہاڑی، محمد سہیل اختر کو پاکپتن، احمد فراز اعوان کو لودھراں، محمد عرفان انور کو مظفرگڑھ، علوینہ فیض کو لیہ، مبارک علی رضا کو راجن پور، مہر غلام عباس کو بہاولنگر، محمد اعتزاز انجم کو رحیم یار خان، محمد عابد شبیر کو چنیوٹ، ملک ا رشاد نعمت کو مری اور صابر حسین کو کوٹ ادو میں اے ڈی سی انفورسمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح عبدالرحمن خان کو اے ڈی سی انفورسمنٹ راولپنڈی، ملیحہ سحر کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی، جنید عالم کو اے ڈی سی میونسپل سروسز راولپنڈی، فہد اعجاز کو اے ڈی سی انفورسمنٹ گوجرانوالہ، زہرا نور کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ملتان، رانا اورنگزیب کو اے ڈی سی میونسپل سروسز ساہیوال، انصر صغیر خان کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ، شبیر حسین کو اے ڈی سی سوشل سروسز ساہیوال، عدنان رشید کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ساہیوال، نوید احمد کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ڈیرہ غازی خان، محمد مرتضیٰ ملک کو اے ڈی سی انفورسمنٹ بہاولپور، محمد کامران افضل کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ملتان، محمد اعجاز کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ساہیوال، احمد رضا بٹ کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ڈیرہ غازی خان، عمران منیر کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز بہاولپور، توقیر احمد کو اے ڈی سی سوشل سروسز ڈیرہ غازی خان اور محمد زبیر کو اے ڈی سی سوشل سروسز بہاولپور تعینات کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...