حکومت سے ملکر اسلامی بینکاری کیلئے کام کر رہے ، گورنر سٹیٹ بینک
کراچی(آئی این پی)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ملکر اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں،بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کرینگے۔ وہ کراچی میں سیلانی اسلامک فورم کانفرنس سے ورچوئل خطاب کر رہے تھے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا فری لانسرز کو سہولیات فراہمی کیلئے کام کیاجارہا ہے ۔ بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کرینگے۔ گزشتہ سال زرمبادلہ ذخائر 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے ۔ انہوں نے اسلامی بینکاری کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ربا سے پاک مالی نظام کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے ، اسلامی بینکوں کو ٹی بلز کا متبادل نظام فراہم کر دیا گیا ہے ۔کانفرنس میں علمائے کرام، ماہرینِ معیشت، ممتاز بینکار، مالیاتی ماہرین، صنعتکاروں ، کاروباری شخصیات، تعلیمی اداروں کے نمائندے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ اسلامی مالیاتی نظام کی بڑھتی ہوئی اہمیت، پاکستان کی طویل المدتی معاشی ترقی میں اسلامی اقتصادی اصولوں کے کردار، مالیاتی جدت، پائیدار ترقی اور شریعت سے ہم آہنگ کاروباری ماڈلز پر تفصیلی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments