پختونخوا اسمبلی نے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق واپس لے لی

 پختونخوا اسمبلی نے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق واپس لے لی

ممبر اسمبلی کیلئے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ چار کر دی گئی، صحافیوں کی سزائیں بھی کم ہری پور،ایبٹ آباد کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنیکی تجویز کیخلاف قرارداد بھی منظور

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا ،تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق واپس لے لی گئی ۔ اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں ہوا ۔استحقاق اور مراعات کے قانون میں نئی ترامیم کے تحت بلیو پاسپورٹ رکن اسمبلی کی مدت تک رہے گا۔صوبائی اسمبلی نے اراکین اسمبلی کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ چار مقرر کر دی ۔ترمیمی بل کے تحت صحافیوں کے لیے جرمانے اور سزا ئوں میں بھی کمی کر دی گئی،اسی طرح فرسٹ شیڈول میں موجود متنازعہ شقوں میں بھی ترامیم منظور کر لی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہری پور اور ایبٹ آباد کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی اور یہ قرارداد صوبائی وزیر اکبر ایوب نے پیش کی۔صوبائی وزیر اکبر ایوب نے کہا کہ ہری پور اور ایبٹ آباد کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز آئی ہے ، ہری پور اور ایبٹ آباد خیبرپختونخوا کا اٹوٹ انگ ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا، سرکاری (بلیو) پاسپورٹ صرف رکن اسمبلی کی مدت رکنیت تک کارآمد ہوگا۔بعد ازاں اسمبلی اجلاس 10 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...