چیک پوسٹ پر پولیس کانسٹیبل کی لاش مورچے سے برآمد

چیک پوسٹ پر پولیس کانسٹیبل کی لاش مورچے سے برآمد

دوعوالہ چیک پوسٹ پر کانسٹیبل حسن علی کے خود کشی کرنے کا شبہ

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی )سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ دوعوالہ پر تعینات پولیس کانسٹیبل کی مورچے سے لاش برآمد، مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کا شبہ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ۔گزشتہ روز پنجاب اور سندھ کی سرحدی چیک پوسٹ دوعوالہ پر پولیس کانسٹیبل حسن علی کو چیک پوسٹ کے مورچے کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا ،کانسٹیبل حسن علی کا تعلق بہاولپور سے تھا اور اس نے 2018ء میں پنجاب پولیس کے پی سی 6 میں ملازمت اختیار کی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہلکار کے جسم پر گولی لگنے کے آثار پائے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...