کراچی:دفتر پر فائرنگ

کراچی:دفتر پر فائرنگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل کے دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، تاہم واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار ملزم دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ۔حکام نے بتایا کہ گولیاں دفتر کے دروازے پر ماری گئیں، واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق کار میں سوار مسلح حملہ آوروں نے قادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے دفتر کے اس دروازے کو نشانہ بنایا جہاں سے قادر پٹیل کا آنا جانا رہتا ہے ۔فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گولیاں دروازے کو چیرتی ہوئی دوسری جانب تک جاپہنچیں تاہم واقعہ کے وقت کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فارنزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کردیا۔پولیس اور فارنزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول جمع کیے اور فائرنگ کے شواہد کا جائزہ لیا۔ واقعہ کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...