کاہنہ :مبینہ طورپر اغوا کمسن بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد
2 روز قبل 3سالہ محمد حسنین گھر سے باہر گیا اورپھر واپس نہیں آیا تھا
لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹر،نامہ نگار)کاہنہ کے علاقے سے مبینہ اغوا ہونیوالے 3سالہ بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد ،پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ نصیب آباد بلال ٹاؤن سے 2 روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونیوالے 3سالہ محمد حسنین کی لاش جوہڑ سے برآمد ہوگئی ،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی اورقتل سمیت مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ یاد رہے کمسن محمد حسنین کے لاپتہ ہونے پر اس کے والد صابر نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ بچہ ماموں کے گھر آیا ہوا تھا، رات گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا کھیلتے ہوئے جوہڑ میں گرا ،اصل حقا ئق پوسٹمارٹم رپورٹ پر ہی سامنے آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments