1992ورلڈ کپ فائنل میں وسیم کا سپیل نہیں بھول سکتا : ربادا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے سپیل کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دیدیا۔
کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے اپنے پسندیدہ لمحات میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف وسیم اکرم کی شاندار کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔ جنوبی افریقی بولر نے وسیم اکرم کی رفتار، مہارت اور میدان میں موجودگی کو خاص طور پر سراہتے ہوئے کہاکہ وسیم اکرم جب گیند کرانے آتے تو ان کے انداز اور توانائی سے واضح ہوتا تھا کہ وہ کھیل پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ربادا نے کہا کہ وسیم اکرم کی اس کارکردگی میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ بھی نمایاں تھا جو اسے ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش ورلڈ کپ لمحہ بناتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments