عمران سے ملوادیں ،سیاسی گفتگو نہیں ہوگی:سہیل آفریدی

عمران سے ملوادیں ،سیاسی گفتگو نہیں ہوگی:سہیل آفریدی

آج سپریم کورٹ کے باہر دھرنا،جمعرات تک پورا پاکستان ڈی چوک بنے گا لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہوسکتا ہے مجھے 27 ستمبر تک نااہل کردیا جائے ، نااہل کئے بغیر کوئی مجھے ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا، مجھے نااہل یا گرفتار کیا جاتا ہے تو اس صورت میں میرا ویڈیو پیغام موجود ہے۔

ہمیں عمران خان سے ملنے دیا جائے ، گارنٹی دیتے ہیں ملاقات کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کرے گا ، جو مرضی کر لیں27 ستمبر کو عوام نکلیں گے ، یہ روک نہیں پائیں گے ، اسلام آباد تو جانا ہے ، راولپنڈی میں اڈیالہ بھی آپشن ہوسکتا ہے۔سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کے اعلان پر پاکستانیوں کا غصہ دیکھا ہے وہ کہتے ہیں اتنی دیر کیوں کی، علیمہ خانم بھی لانگ مارچ میں ہمارے ساتھ ہوں گی، علی امین گنڈاپور سمیت تمام لیڈر شپ ایک کنٹینر پر ہوگی،یہ عمران خان سے ملاقات تک نہیں کرنے دے رہے ، پی ٹی آئی سیاسی قوت ہے ، مسلح جتھہ نہیں جو ہتھیار اٹھا کر اڈیالہ پہنچ جائے ،عمران خان نے مجھے اختیار دیا تھا کہ سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کروں، اسلام آباد مارچ کی کال دینا پولیٹیکل کمیٹی کی ذمہ داری تھی، میں اکیلے کچھ نہیں کرسکتا، احتجاج کی کال مشاورت سے دی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہوگی، ان کے کیس میرٹ پر سنیں جائیں تو فوی رہائی ہوجائے گی ،انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پاکستان کا نوجوان گھروں سے باہر نکلے گا، تمام صوبوں میں 27 ستمبر کی کال کیلئے تیاری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت خراب ہے ، ہم چاہتے ہیں انکا علاج ہو، چیف جسٹس پاکستان عمران خان کے اہل خانہ اور ڈاکٹروں کی ان سے ملاقات کیلئے حکم جاری کریں، تمام پارلیمنٹرینز آج سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے ، جمعرات تک عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو رات 10 بجے پورے پاکستان کو ڈی چوک بنا دیں گے ، ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین علاج ہونا چاہئے ، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی دونوں کی صحت خراب ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ختم ہونی چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...