گوگل کی کمپیوٹر سے تصاویر بیک اپ کے طریقے میں تبدیلی

گوگل کی کمپیوٹر سے تصاویر بیک اپ کے طریقے میں تبدیلی

نیویارک(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ 10 اگست 2026 سے کمپیوٹر پر موجود تصاویر کے بیک اپ کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کی جائے گی۔

 اس کے بعد صارف کو تصاویر کے بیک اپ کے لیے ضروری اجازت الاؤ’ یا ‘الاؤ آن ایوری وزِٹ’ کے ذریعے دینی ہوگی۔بیک اپ خودکار طور پر جاری رہے گا لیکن اس کے لیے گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ یا اس کی مخصوص ویب ایپ کو کھلا رکھنا ضروری ہوگا۔میک صارفین کے لیے ایک اضافی پابندی بھی موجود ہے ۔ گوگل فوٹوز ایپل کی فوٹوز لائبریری کا براہِ راست خودکار بیک اپ نہیں لے سکے گا۔ایسے صارفین کو پہلے اپنی تصاویر کو آئی کلاؤڈ کے ذریعے سنک کرنا ہوگا، جس کے بعد آئی فون یا آئی پیڈ پر گوگل فوٹوز ایپ استعمال کرکے انہیں گوگل فوٹوز میں محفوظ کیا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...