قومی ٹیسٹ سکواڈ کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کا آغاز
کینٹ کاؤنٹی کلب بیکنہم میں پہلے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی بھرپورمشق
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ قومی ٹیم نے کینٹ کاؤنٹی کلب بیکنہم میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ کی بھرپور مشق کی۔ قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ نے بھی سکواڈ کو جوائن کر لیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور بعد ازاں بیٹنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم آج دوپہر12 بج کر30 منٹ پر کینٹ کاؤنٹی کلب میں پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments