گروک کے لیے نیا Imagine Image 2.0 ماڈل متعارف
نیویارک(نیٹ نیوز)ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اے آئی نے امیجِن ایمیج 2.0 متعارف کرا دیا ہے ۔
یہ نیا ورژن گروک کی ویب پر موجود امیجِن سروس اور آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس میں نئے کوالٹی موڈ کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔نیا ماڈل خاص طور پر ایسے تخلیقی کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے جن میں تصاویر کا درست لے آؤٹ، واضح تحریر اور بار بار استعمال ہونے والے بصری عناصر کو برقرار رکھنا ضروری ہو۔کمپنی کے مطابق ایمیج 2.0 تفصیلی ہدایات پر عمل کرنے ، پیچیدہ ڈیزائنز میں ٹائپوگرافی اور لے آؤٹ ترتیب دینے اور چھوٹے متن کو واضح رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ صارف کی فراہم کردہ اشیا کو نئی تصاویر یا ایڈیٹس میں بھی برقرار رکھ سکتا ہے ۔ نئے ماڈل میں ایڈیٹنگ کے لیے مختلف ٹولز بھی شامل کیے گئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments