آزاد کشمیر الیکشن :بڑا اپ سیٹ ،سردار عتیق کو شکست

آزاد کشمیر الیکشن :بڑا اپ سیٹ ،سردار عتیق کو شکست

ساجد اقبال 40474ووٹ لیکر کامیاب،سردا ر عتیق کے 19234ووٹ فیصل راٹھور بھی پیچھے رہ گئے ،محسن عزیز سمیت 2لیگی امیدواروں کو برتری

مظفرآباد ( محمد اسلم میر )آزاد کشمیر کی سیاست میں سات دہایوں سے زائد راج کرنے والے خاندان کے سیاسی عروج کا خاتمہ ہو گیا ، آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے تیسرے اور آخری مرحلے میں حلقہ ایل اے 14 غربی باغ دھیر کوٹ کے موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج میں سردار ساجد اقبال نے 40309 ووٹ لیکر کامیا بی حاصل کی ، سابق وزیر اعظم سر دار عتیق 21 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئے ۔ آزاد جموں و کشمیر میں سردار عتیق احمد خان کا خاندان 70 سال سے زائد عرصہ تک راج کرتا رہا ۔ حلقے کے 214 میں سے 211 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہونے کے مطابق سردار ساجد اقبال 40 ہزار 309 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 19 ہزار 29 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق سردار ساجد اقبال نے سردار عتیق احمد خان کو 21 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ ایل اے 17 حویلی میں 190 پولنگ سٹیشنوں میں سے 170 کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے محسن عزیز 31428 ووٹ لیکر آگے جبکہ پی پی پی کے فیصل راٹھور 24218ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 15 وسطی باغ میں پی پی پی کے ضیا القمر 18825 ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے امیدوار مشتاق منہاس 17209 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 16 شرقی باغ سے ن لیگ کے امیدوار میر اکبر کو پی پی پی کے امیدوار سردار قمر الزمان پر برتری حاصل ہے ۔ میر اکبر نے 14900 ووٹ لئے جبکہ سردار قمر الزمان نے 10960 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آگئے ۔ جماعت اسلامی کے امیدوار بر یگیڈیئرریٹائرڈ محمد خان نے 12 ہزار سے زائد ووٹ لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...