صوبائی دارالحکومت میں 9وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم
غالب مارکیٹ میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ،رضا کو لوٹ کر ڈاکو فرار ستوکتلہ ،راوی روڈ ، مانگامنڈی سے 3شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 9 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے رائے ونڈ میں خلیل سے 5لاکھ 22ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں ایاز سے 5 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں تسنیم سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں آغا اقدس سے 4لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں خاور سے 4لاکھ 75ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔علاوہ ازیں غالب مارکیٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہری رضا محمد گھر کی دہلیز پر گھیر لیا اور مزاحمت پر فائرنگ بھی کردی ،تاہم موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ستوکتلہ سے امتیاز ،راوی روڈ سے ندیم اور مانگامنڈی سے فرحان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments