چینی مصنوعی ذہانت کی بڑھتی مقبولیت، امریکی ٹیک کمپنیاں سخت مسابقت سے دوچار

چینی مصنوعی ذہانت کی بڑھتی  مقبولیت، امریکی ٹیک کمپنیاں  سخت مسابقت سے دوچار

بیجنگ(اے ایف پی) چینی مصنوعی ذہانت کی کم لاگت اور بہتر کارکردگی نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سخت مسابقت سے دوچار کردیا۔۔۔

 بیجنگ کے ایک اے آئی تھیم والے بار میں صارفین کو چینی اے آئی ماڈل ڈیپ سیک مفت استعمال کرنے کی سہولت بھی دی جارہی ہے ۔ نئی چینی اے آئی ٹیکنالوجی نے امریکی کمپنیوں کو مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے کیلئے قیمتیں کم کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ اوپن اے آئی نے اپنے نئے ہلکے ماڈل کی فیس میں 80 فیصد کمی کردی، جبکہ دیگر کمپنیاں بھی کم قیمت ماڈلز متعارف کرا رہی ہیں۔ دوسری جانب ڈیپ سیک سمیت چینی کمپنیوں کے ماڈلز دنیا بھر میں کاروباری اداروں اور پروگرامرز میں مقبول ہورہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...