دولت میں 320 ارب ڈالر اضافہ

 دولت میں 320 ارب ڈالر اضافہ

نیویارک(اے ایف پی)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں جولائی2025سے جولائی 2026کے دوران 320 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، مسک کی دولت اوسطاً روزانہ 87 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھ گئی۔ مالیاتی ادارے بیسٹ بروکرز کی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست سے حاصل کیے گئے ۔۔۔

 اسی عرصے میں ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی مائیکل ڈیل کی دولت میں 107 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔ ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کی دولت بھی ایک سال میں ایک ارب ڈالر سے بڑھ کر 40 ارب ڈالر ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی ارب پتی افراد کی دولت بڑھنے کی بڑی وجہ بنی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...