ننکانہ :مختلف وجوہات پر 4افراد نے زہر نگل لیا،2جاں بحق

 ننکانہ :مختلف وجوہات پر 4افراد نے زہر نگل لیا،2جاں بحق

پسند کی شادی کرنے کی خواہشمندثانیہ چل بسی،رفاقت کی حالت نازک لاہور میں 35 سالہ شکیل نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

 ننکانہ صاحب ،لاہور(خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک )ننکانہ صاحب میں مختلف وجوہات پر 4افراد نے زہر نگل لیا،لڑکی سمیت 2جاں بحق ہو گئے ، 2کی حالت تشویشناک ہے ، لاہور میں 35سالہ شکیل نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں تھانہ صدر سانگلا ہل کے نواحی علاقہ چہور مغلیاں میں پسند کی شادی طے نہ ہونے پر نوجوان لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے نتیجے میں 22 سالہ ثانیہ دم توڑ گئی جبکہ نوجوان  رفاقت کی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے ، تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے انکار کر دیا جس پر دونوں نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگلیں۔ دریں اثناء نواحی علاقے کوٹ بینی داس میں 24 سالہ عمران علی اپنے سسرال ننکانہ صاحب سے گزشتہ روز واپس گھر پہنچا تونامعلوم وجوہات پر اس نے بھی مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی، بعدازاں جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا۔علاوہ ازیں سانگلا ہل کے نواحی علاقے سرانوالی بھلیر چک 123 کے رہائشی نذیر حسین کی 25 سالہ بیوی ماریہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، اسے ریسکیوٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلا ہل منتقل کردیا۔ دوسری طرف لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو میں نامعلوم وجوہات پر نیازی چوک کے قریب 35 سالہ شکیل پھندے سے جھول گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش متعلقہ پولیس کے حوالے کردی، مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...