بھارت میں امتحانی اصلاحات کیلئے احتجاج، پولیس کا تشدد

بھارت میں امتحانی اصلاحات کیلئے احتجاج، پولیس کا تشدد

مظاہرین پر آنسو گیس، واٹر کینن اور لاٹھیوں کا استعمال ،متعدد زخمی و گرفتار جب تک تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے ، احتجاج جاری رہے گا:مظاہرین

رانچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے بھرتیوں کے امتحانات میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس، واٹر کینن اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ہزاروں طلبا، ملازمت کے امیدوار اور رضاکار اپنے احتجاج کو ریکارڈ کرانے کے لیے ریاستی دار الحکومت رانچی میں اسمبلی کی عمارت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں،پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم زخمیوں کی سرکاری تعداد ابھی واضح نہیں ہے ۔مظاہرین دو ہفتوں سے زائد عرصے سے جھارکھنڈ کے سرکاری امتحانی نظام میں جامع اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔۔

حکام کے مطابق پیر کو بہت سے مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن، لاٹھیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔حکومت کے ساتھ متعدد ادوار کی بات چیت اور کئی مطالبات تسلیم کیے جانے کے باوجود مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے ، احتجاج جاری رہے گا۔غصے کی فوری وجہ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کی جانب سے اپریل میں منعقد کیا جانے والا ابتدائی سول سروسز امتحان ہے ۔جولائی میں نتائج کے اعلان کے بعد امیدواروں نے الزام لگایا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی لیک شدہ جوابی شیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض کامیاب امیدواروں نے توقع سے کہیں کم سوالات کے جواب دئیے تھے ۔اس سے یہ شبہات پیدا ہوئے کہ نتائج میں رد و بدل کیا گیا ہے ۔ریاستی حکومت نے طلبا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انھیں انصاف ملے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...