کراچی چیمبر کاگڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنیکا مطالبہ

کراچی چیمبر کاگڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنیکا مطالبہ

طویل ہڑتال سے معاشی سرگرمیاں شدیدمتاثر ہوسکتی ہیں،ریحان حنیف

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبرکے صدر ریحان حنیف نے حکومت سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے جاری مسائل حل کرنے اور ہڑتال ختم کرانے کیلئے مؤثر مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہڑتال طویل ہونے کی صورت میں صنعتی پیداوار، برآمدات، سپلائی چین اور مجموعی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوسکتی ہیں۔ ریحان حنیف نے کہا کہ ملک کی معیشت پہلے ہی مختلف معاشی اور انتظامی مشکلات کا سامنا کررہی ہے ، ایسے میں مال بردار ٹرانسپورٹ کی طویل بندش صنعت اور تجارت کیلئے مزید مشکلات پیدا کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اپنے آئینی اور جائز مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے لہٰذا حکومت کو صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہیے ۔صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...