گلوکار لکی علی کا دورانِ سفر ہمیشہ کفن ساتھ رکھنے کا انکشاف

گلوکار لکی علی کا دورانِ سفر ہمیشہ کفن ساتھ رکھنے کا انکشاف

ممبئی (شوبزڈیسک )نامور بھارتی گلوکار لکی علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سفر کے دوران ہمیشہ کفن اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

 میں موت کیلئے تیار ہوں۔90ء کی دہائی کے مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک لکی علی نے اپنے ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران مداحوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں، میں بھی آپ سب سے بہت محبت کرتا ہوں۔ لیکن ایک دن مجھے جانا ہی ہے ۔ میں آپ کو اس کے لیے تیار نہیں کر رہا، لیکن میں خود اس کے لیے بالکل تیار ہوں۔انہوں نے ایک ذاتی اور ایمانی بات شیئر کرتے ہوئے بتایا،میں جب بھی سفر کرتا ہوں، کفن کا کپڑا ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔ جہاں بھی میں مر جاؤں، مجھے وہیں دفن کر دینا۔گلوکار کی اس سادگی نے کروڑوں مداحوں کو جذباتی کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے لیے لمبی اور صحت مند زندگی کی دعائیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...