سونا800روپے مزید مہنگا،ڈالر کی قدر بھی کم

سونا800روپے مزید مہنگا،ڈالر کی قدر بھی کم

تولہ سونا 4لاکھ 57ہزار 336،دس گرام 3لاکھ 92ہزار 91کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا,ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 4349 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 685 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 77 روپے کے اضافے سے 6903 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.70 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...