اسٹاک ایکسچینج :119پوائنٹس کی مندی،20ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج :119پوائنٹس کی مندی،20ارب منافع

100انڈیکس 181310پر بند،کاروباری حجم 28.10فیصد زائد رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے آغا زپر ملاجلارجحان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس میں119پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم حصص کی مالیت 20ارب 06کروڑ 11لاکھ 62ہزار 364روپے بڑھ گئی ،اس دوران 47.17فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ،ٹریڈن کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس کی 1لاکھ 82ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی تاہم ایک موقع پر 609پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 119.74 پوائنٹس کی کمی سے 181310.28پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 257.39پوائنٹس کی کمی سے 54005.86پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 233.65پوائنٹس کے اضافے سے 109402.32پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 73.46 پوائنٹس کے اضافے سے 255725.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 28.10فیصد زائد رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...