گھر ہو تو اپناپروگرام، میزان بینک کا3ارب سے زائد فنانسنگ کا سنگِ میل عبور
کراچی(بزنس ڈیسک)میزان بینک نے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام گھر ہو تو اپنا کے تحت ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3.05 ارب روپے سے زائد کی فنانسنگ فراہم کر دی ۔
میزان بینک نے اپنی ایزی ہوم ہاؤسنگ فنانسنگ سہولت کے ذریعے 490 خاندانوں کو 100 فیصد شریعہ سے ہم آہنگ فنانسنگ فراہم کرتے ہوئے انہیں اپنے گھر کے حصول کا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کی ہے ۔میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ احمد علی صدیقی نے کہا کہ قابلِ رسائی گھر کی ملکیت کو ممکن بنانا میزان بینک کی اہم اسٹریٹجک ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments