اسٹیٹ بینک ، معاشی نمو 4.5فیصد تک رہنے کی پیشگوئی

اسٹیٹ بینک ، معاشی نمو 4.5فیصد تک رہنے کی پیشگوئی

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نے معیشت کیلئے نئے خطرات پیدا کردیے توانائی، باربرداری اور بیمہ اخراجات میں اضافہ ہوا، ششماہی رپورٹ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ششماہی زری پالیسی رپورٹ اگست 2026ء جاری کردی جس میں کہا گیا کہ عالمی معاشی دھچکوں کے باوجود مالی سال 2026ء کے دوران پاکستان کے اقتصادی نتائج مجموعی طور پر توقعات کے مطابق رہے ، تاہم مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال نے ملکی معیشت کیلئے نئے خطرات پیدا کردیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تنازع کے باعث توانائی، باربرداری اور بیمہ کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہواجس کے اثرات آئندہ مہینوں میں ملکی معیشت اور مہنگائی کے منظرنامے پر مرتب ہوسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق محتاط زری پالیسی نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے دوسرے مرحلے کے اثرات کو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیاجبکہ مہنگائی سے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈرز کی توقعات بھی قابو میں رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے توقع ظاہر کی کہ مالی سال 2027ء کے اختتام تک مہنگائی ہدف کی بالائی حد کے قریب مستحکم ہوجائے گی۔ مرکزی بینک نے مالی سال 2027ء کے معاشی منظرنامے سے متعلق اندازہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی نمو 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق بیرونی شعبے میں بھی بہتری کی توقع ہے ، تاہم عالمی سطح پر توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ معاشی اہداف کے حصول میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2027ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...