برطانیہ :کھیتوں کے نیچے رومن دور کا شاندار موزیک برآمد
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے کھیتوں کے نیچے چھپا رومن دور کا ایک شاندار موزیک دریافت کر لیا ہے ۔
ہزاروں رنگ برنگے پتھروں سے پھولوں کی شکل میں تیار کیا گیا یہ موزیک چوتھی صدی عیسوی کا ہے اور انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں ایک قدیم رومن ولا کے کھنڈرات سے ملا ہے ۔یہ آثار اس دور سے تعلق رکھتے ہیں جب انگلینڈ رومی سلطنت کا حصہ تھا، جو تقریباً 43 سے 410 عیسوی تک قائم رہی۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر اور کوٹس وولڈ آرکیالوجی کے ماہرین کی قیادت میں دو ماہ تک جاری رہنے والی کھدائی کے دوران یہ دریافتیں انگلینڈ کے دیہات ہیلبرٹن اور سیمپفورڈ پیورل کے درمیان واقع زرعی زمین سے سامنے آئیں۔ ماہرین کے ساتھ رضاکاروں نے بھی کھدائی میں حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments