شکاگو دریا میں 90ہزار ربڑ کی بطخوں کی ریس کامنفردایونٹ
شکاگو(نیٹ نیوز)امریکی شہر شکاگو میں جمعرات کے روز 90 ہزار ربڑ کی بطخیں ٹرک سے شکاگو ریور میں ڈال دی گئیں، جہاں انہوں نے سالانہ شکاگو ڈکی ڈربی میں حصہ لیا۔
یہ منفرد مقابلہ اسپیشل اولمپکس الینوائے کے لیے ہزاروں ڈالرز جمع کرنے کی غرض سے منعقد کیا جاتا ہے ۔ایک نیم کھلے پل کے ایک جانب سے بطخوں کو دریا میں چھوڑا گیا، جس کے بعد پانی پر زرد رنگ کا بڑا جھنڈ نظر آنے لگا۔ بطخیں تقریباً 15 منٹ تک دریا میں تیرتی رہیں، جس کے بعد فاتح اور رنر اپ بطخوں کو پانی سے نکال لیا گیا۔اس سالانہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے ‘میں ایک بطخ کو گود لیتا ہوں کیونکہ…’ کے عنوان سے چاک بورڈ پر اپنے خیالات بھی لکھے ۔ کئی افراد نے ربڑ کی بطخوں کی تصاویر والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments