برانڈ پاکستان نمائش کا افتتاح کرینگے
لاہور(سٹاف رپورٹر ) پاک انٹر نیشنل بزنس فورم کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں 14,15,16 اگست تک میرا برانڈ پاکستان نمائش کا انعقاد ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 14 اگست کو میرا برانڈ پاکستان نمائش کا افتتاح کریں گے ۔نمائش کے سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے سیکرٹری جنرل اعجاز تنویر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں عبدالودود علوی، مغیث قریشی، ساجد ناموس، چودھری ارشد، شیخ عاصم شفیق، محمد بلال، علی عمران، فرحان شوکت ہنجرا، ثمینہ سعید، عظمیٰ عمران، سائرہ و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments