جولائی :ترسیلاتِ زر 3.63ارب ڈالر ،پچھلے سال سے 13فیصد زیادہ

جولائی :ترسیلاتِ زر 3.63ارب ڈالر ،پچھلے سال سے 13فیصد زیادہ

اسلام آباد(اے پی پی ،دنیا رپورٹ)جولائی 2026ء میں پاکستان کو ترسیلاتِ زر 3.63 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 13 فیصد جبکہ جون 2026ء کے مقابلے میں 4.5 فیصد زیادہ ہیں۔

اہم ممالک سے ترسیلاتِ زر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانیہ سے ترسیلاتِ زر میں 23 فیصد، امریکا سے 18 فیصد سے زائد، سعودی عرب سے 11 فیصد، متحدہ عرب امارات سے 11 فیصد سے زائد جبکہ یورپی یونین سے 9 فیصد اضافہ ہوا۔ماہانہ بنیادوں پر بھی تقریباً تمام بڑے ذرائع سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک نے مالی سال 2027ء کے لیے ترسیلاتِ زر کا ہدف 44 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جبکہ مالی سال 2026ء میں ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر موصول ہوئے ۔ترسیلاتِ زر میں اضافے سے مالی سال کا مضبوط آغاز ہوا ہے جو پاکستان کے بیرونی شعبے اور معاشی استحکام کو مزید تقویت دینے کے ساتھ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسلسل اعتماد کا مظہر بھی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...