جاپان انسانی وسائل کی ترقی کیلئے پاکستان کو 35کروڑ ین امداددیگا
اسلام آباد(الماس حیدر نقوی)جاپان پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے لیے 35 کروڑ جاپانی ین کی گرانٹ امداددے گا۔
اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب میں جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ہمایوں کریم کڈوائی نے نوٹ وربیل پر دستخط کیے ، اس کے علاوہ مالی سال 2026 کے لیے منصوبے پر عمل درآمد کی تفصیلات پر مشتمل گرانٹ معاہدے پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی پاکستان آفس کے چیف نمائندے شینوزاکی یوسوکے اور وزارت اقتصادی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری میران محی الدین سومرو نے دستخط کیے ، جے ڈی ایس پروگرام کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا ۔پروگرام کے تحت پاکستان کے باصلاحیت سرکاری افسران کو جاپان کی ممتاز جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments