غیر قانونی کال سینٹر چلانے والے 258غیر ملکی گرفتار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،خصوصی رپورٹر) اسلام آباد سے گرفتار ڈھائی سو سے زائد غیرملکی شہریوں کے خلاف ایف آئی اے نے باضابطہ مقدمہ درج کرلیا۔
وزٹ، سیاحتی یا کاروباری ویزوں پر پاکستان آنے والے غیرملکی یہاں کال سینٹر کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے ۔ گرفتار افراد کا تعلق ویتنام ،انڈونیشیا، ملائشیا اور چین سے ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرملکیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ، غیرملکی شہری غیرقانونی طور پر کاروباری سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ 258 ملزموں کو گرفتار کرنے کے بعد عملہ اور حراستی گنجائش نہ ہونے کے باعث این سی سی آئی اے کیلئے مشکل بن گئی،ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرکے ملزمان کے زیر استعمال نجی عمارت کو سب جیل قرار دلوا دیا گیا۔ غیرقانونی کال سینٹرز کا علم شراب برآمدگی کیس کی تفتیش کے دوران چلا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments