ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام میں محبت دنیا میں بے مثال ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی ملاقات ہوئی جس میں محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں، پاکستانی حکومت فوج اور عوام اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ ہیں۔

محسن رضائی نے مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، ترکیے، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا مل کر کام کریں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...