پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی: طارق فضل چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر طلارق فضل چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سیاسی وضع داری کا خیال نہیں رکھا، اگر دھاندلی کے ثبوت تھے تو سامنے لاتے۔

طارق فضل چودھری کہتے ہیں الٹی گنتی والے سارے سیاسی بیانات ہیں، شکایت کشمیر سے اور پریس کانفرنس کراچی سے ہوتی ہے، آئندہ ہفتے آزادکشمیر میں نئی حکومت بن جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ججز پر کریمنل ریکارڈ والی باتیں درست نہیں، یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں، 27 ستمبر کو حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسلام آباد میں مسلح جتھوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تحریک انصاف خود تقسیم کا شکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...