پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہوگئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے 4 پولنگ سٹیشنز پر 27 اگست کو ری پولنگ کا حکم دیا تھا، میر چنگیز خان مری نے الیکشن کمیشن حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...