نارویجن وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ کل پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے: دفتر خارجہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ناروے کے وزیر خارجہ 13 تا 14 اگست 2026 پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، گزشتہ ایک دہائی کے دوران ناروے کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار اور ناروے کے وزیر خارجہ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جن میں پاکستان اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات میں تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments