کوئٹہ: ایک روز کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ایک روز کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایک روز کی بندش کے بعد بلوچستان میں ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...