ظفروال میں سیلابی صورتحال سنگین، نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب

ظفروال: (دنیا نیوز) سیلابی صورتحال سنگین ہونے لگی، نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں 6 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی گنجائش 35 ہزار کیوسک ہے، پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

نالہ ڈیک کے باعث قریبی علاقوں میں تشویش کی صورتحال ہے، انتظامیہ نے عوام کو نالہ ڈیک کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...