میر پور ماتھیلو میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

میرپور ماتھیلو:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے میر پور ماتھیلو میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ سرحد تھانے کی حدود میں پیش  آیا ، جہاں ڈاکوؤں نے نوجوان کی جان لے لی جب کہ مقتول کی شناخت غلام رسول کورائی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد مقتول کے ورثا نے ایس ایس پی آفس کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا جس کے باعث شاہراہ پر دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہوگئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ورثا نے مطالبہ کیا کہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، پولیس حکام نے مظاہرین کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...