لاہور ہائیکورٹ: 17 اگست سے کیسز کی سماعت کیلئے نیا ججز روسٹر جاری

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں 17 اگست سے کیسز کی سماعت کے لیے نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

جسٹس سید فرہاد علی شاہ 17 اگست سے ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ 17 اگست سے بہاولپور بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: 3 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری

جسٹس خالد ابن عزیز 17 اگست سے راولپنڈی بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس اجمل خان، جسٹس شیریں عمران، جسٹس اسد علی باجوہ، جسٹس امیر عجم ملک، جسٹس منور دوگل اور جسٹس امجد پرویز 17 اگست سے لاہور پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...