امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

سلاڈو: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سلاڈو کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

فوجی حکام کے مطابق حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر اے ایچ 64 اپاچی تھا۔

فوجی حکام نے مزید بتایا کہ فورٹ ہُڈ کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن نے تحقیقات شروع کردیں، ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...