امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔
امریکی محکمہ انصاف نے 11 افراد پر ایسے منصوبے میں فردِ جرم عائد کی ہے جس کے تحت ایک دہائی کے دوران ایک ہزار جعلی شادیاں کرائی گئیں، ان شادیوں کا مقصد زیادہ تر چینی شہریوں کو امریکہ میں قانونی امیگریشن حیثیت حاصل کرنے میں مدد دینا تھا۔
عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا کہ غیر ملکی شہریوں نے چھ افراد پر مشتمل گروہ کو ہر جعلی شادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر تک ادا کئے۔
یہ سہولت کار غیر ملکی شہریوں کی امریکی شہریوں سے جعلی شادی کرانے اور قانونی رہائش حاصل کرنے میں مدد کرتے تھے، فرد جرم کے مطابق امریکی شہریوں کو بھی ایسی شادیوں پر رضامندی ظاہر کرنے کے عوض 30 ہزار ڈالر تک ادا کیے جاتے تھے، امیگریشن دستاویزات بھی تیار کرائی جاتی تھیں۔
ملزمان امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں مطلوبہ کاغذات جمع کرانے میں بھی مدد کرتے تھے تاکہ چینی شہری امریکا میں قانونی مستقل رہائشی کا درجہ حاصل کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments