گاڑی میں نصب بم قبل از وقت پھٹنے سے8 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے تیار کیے جانے والا گاڑی میں نصب دیسی ساختہ بم تیاری کے مرحلے کے دوران اچانک پھٹ گیا، قبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکے اور دہشت گردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے ثانوی دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا، کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی گئی، جس میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اِسی طرح  ان واقعات میں اب تک فتنہ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے، علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...