ایرانی صدر کا جاپانی وزیراعظم سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں بدامنی کا خواہاں نہیں ہے، امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں نے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچایا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا، اسرائیلی حملوں میں سپریم لیڈر، عام شہریوں اور میناب اسکول کے بچوں کو شہید کیا گیا، جارحانہ کارروائیوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کیا گیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار سے باہر کوئی اقدام نہیں کیا، ایران نے پڑوسی ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن اندرونی انتشار پیدا کرکے اسلامی نظام کو سرنگوں کرنا چاہتا ہے، موجودہ کشمکش ماضی کی نسبت زیادہ پیچیدہ ہے، دشمن کا مقصد ملک کے اندر انتشار اور بدامنی پیدا کرنا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیں ایک مشن اور مخصوص اہداف پر مرکوز انداز میں آگے بڑھنا چاہیے، عوام کو خود سے دور نہیں کرنا چاہیے، ایسا کرنے سے نقصان ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments