ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری

‎مظفرآباد: (محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں حلقہ ایل اے 17 حویلی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل راٹھور کامیاب ہوگئے۔

‎الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کا باضابطہ فارم 27 کے ساتھ سرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے، فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے مدمقابل امیدواروں کے مقابلے میں 33872 ووٹ لئے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن عزیز کو 32353 ووٹ ملے جبکہ خواجہ طارق سعید نے 12338 حاصل کئے۔

حویلی کے انتخابی حلقے میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان اور حامیوں نے جشن منایا اور کامیاب امیدوار کے حق میں نعرے لگائے، ‎فیصل راٹھور کی کامیابی کے ساتھ حویلی میں پیپلز پارٹی نے اہم سیاسی کامیابی حاصل کی ہے۔

قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڑ غلام مصطفی مغل کی ہدایت پر حویلی انتخابی حلقے کے تمام پولنگ بیگز کو بدھ کی رات سخت سکیورٹی میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر مظفرآباد لایا گیا، تاہم یہ واضع نہ ہو سکا کہ ایل اے 17 انتخابی حلقے کے نتائج ووٹوں کی پہلی یا دوبارہ گنتی سے مرتب کئے گئے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق 53 کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کو 24 جبکہ پیپلزپارٹی کو 11 نشتیں مل گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...