مغرب ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو بھرپور جواب دیں گے: پوتن

ماسکو: (شاہد گھمن) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے روس کے تجارتی بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کے منصوبے پر عمل کیا تو ماسکو بھی اسی نوعیت کا جوابی اقدام کرے گا۔

روسی بحریہ کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ اگر ایسے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا تو روس کو بھی اسی انداز میں جواب دینا پڑے گا۔

صدر پوتن نے واضح کیا کہ روس کا ممکنہ ردعمل صرف ان علاقوں تک محدود نہیں ہوگا جہاں روسی جہازوں کو قبضے میں لیا جائے گا، بلکہ ماسکو جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا وہاں اقدامات کر سکتا ہے، جن میں روسی پیسیفک فلیٹ کی ذمہ داری کے علاقے بھی شامل ہیں۔

پوتن نے روسی بحریہ کے اہلکاروں کو اس معاملے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کو متعلقہ احکامات پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں اور پیسیفک فلیٹ کی کمان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے وزارت دفاع اور پیسیفک فلیٹ کی جانب سے تجاویز کے منتظر ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ روس اپنی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ باہمی طور پر قابل قبول سمجھوتوں کیلئے بھی تیار ہے، تاہم اس کی بنیاد ایک دوسرے کے مفادات کے احترام پر ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...