آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی شاندار ترقی

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور ٹیسٹ بیٹرز میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے 5 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں واپسی کرلی ہے اور اب وہ 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بابر اعظم تقریبا 2 برس کے بعد ٹاپ ٹین بیٹرز میں آئے ہیں۔

عبداللہ شفیق نے بھی شاندار پیش رفت کرتے ہوئے 25 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی ہے جس کے بعد وہ 32ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے بیٹر سعود شکیل کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 26ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 39 اور سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 38 نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپرت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی 28 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ساجد خان 5 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے، فہرست میں خرم شہزاد بھی ایک درجے ترقی کی بدولت 51 ویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ آل راونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں پاکستانی بیٹرز کی ترقی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...