ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا اور وہ صرف باتیں کرتا ہے، عملی اقدامات نہیں کرتا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور واشنگٹن اسے برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کو ہر کوئی ’’فولادی دیوار‘‘ قرار دے رہا ہے، ایران کے پاس اب نہ بحریہ ہے اور نہ فضائیہ، جبکہ ایرانی فوجی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی ہے اور اس کے اہلکار فرار ہو رہے ہیں، جبکہ ایرانی قیادت کی صورتحال بھی انتہائی غیر یقینی اور ابتر ہوچکی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے پاس پیسہ نہیں، ملک تباہ حال ہے اور وہاں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے بقول ایران صرف جعلی خبریں پھیلا رہا ہے اور اس کے پاس عملی کارروائی کی صلاحیت نہیں رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments