ایرانی عدالت نے خاتون صحافی یلدا معیری کو 15 سال قید سنا دی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی عدالت نے ملک دشمن قوتوں کی سہولت کاری کے الزام میں خاتون صحافی یلدا معیری کو 15 سال قید کی سزا سنا دی۔

یلدا معیری کو اسرائیل امریکا مفادات میں سرگرمیوں کا مجرم قرار دیا گیا، ایرانی عدالت نے یلدا معیری کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون صحافی نے عدالتی فیصلے پر مؤقف اپنایا کہ ان کو عدالتی سماعت کی اطلاع نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ ایرانی فوٹو جرنلسٹ 2022ء میں احتجاجی مظاہروں کی کوریج پر گرفتار ہوئی تھیں، یلدا معیری تقریباً 3 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...