میر رضا قتل کیس: پہلا پوسٹمارٹم کرنیوالے میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا قتل کیس میں پہلی برطرفی ہوگئی، پہلا پوسٹمارٹم کرنیوالے میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انہیں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے ڈاکٹر اسامہ نے پوسٹ مارٹم میں غلطیاں کی تھیں، انکوائری کمیٹی ڈاکٹر اسامہ سے پوسٹمارٹم میں ہونیوالی غلطیوں سے متعلق سوالات کرے گی، ڈاکٹر اسامہ جناح ہسپتال میں میڈیکو لیگل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

میر رضا کیس میں تفتیشی حکام نے 10 افراد کی فہرست تیار کرلی، پوچھ گچھ کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افراد سے میر رضا نے قرضہ لے رکھا تھا۔

میر رضا نے مبینہ طور پرایک شخص سے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا قرضہ لے رکھا تھا، ایک شخص نے میر رضا کو 5 لاکھ روپے قرض دے رکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...