وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی آئندہ سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ اور اعلیٰ سطح کے دوروں کی تیاریوں پر غور کیا گیا، ان دوروں میں ناروے کے وزیر خارجہ کا کل اسلام آباد کا دورہ بھی شامل ہے۔
اجلاس میں پاکستان کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
.jpg)
اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ سفارتی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا اور خاطر خواہ نتائج یقینی بنائے جائیں، بہترین نتائج کے حصول کیلئے بہتر رابطہ کاری اور جامع تیاریاں اہمیت کی حامل ہیں۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments