چیمپئنز ون ڈے کپ: پاکستان بلیوز نے گولڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ملتان: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں پاکستان بلیوز نے پاکستان گولڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان بلیوز نے پاکستان گولڈ کی جانب سے دیا گیا 213 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 102 گیندوں پر 100 رنز بنائے، طیب طاہر نے 35 جبکہ محمد فائق نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل پاکستان گولڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 212 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کامران غلام نے 63، شمیل حسین نے 50 جبکہ حیدر علی نے 44 رنز بنائے۔
پاکستان بلیوز کی جانب سے اسپنر سفیان مقیم اور فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments